Add Poetry

جن کو سمجھا تھا سبھی چھوڑ ہمیں یار گئے

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

جن کو سمجھا تھا سبھی چھوڑ ہمیں یار گئے
کچھ تعلق بھی تھے ایسے جو ہمیں مار گئے

ہم کو منزل کا پتہ ہے نہ خبر رستے کی
جانے وہ کون سے تھے لوگ جو اس پار گئے

تو نے بانٹی ہی نہیں پیار کی سوغات کبھی
تری گلیوں سے تہی دست ہی ہر بار گئے

ایسی حسرت سے مجھے دیکھتے ہیں اہل سخن
جیسے محفل سے سبھی لوگ پیں دلدار گئے

شان مقتل رہے باقی بھلے یہ جاں نہ رہے
وہی معراج وفا تھی جو سوئے دار گئے

خود کو داؤ پہ لگا کے کسی پونجی کی طرح
ہم نے کھیلی تھی جو بازی وہ غزل ہارگئے

Rate it:
Views: 409
25 Aug, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets