Add Poetry

جنت البقیع

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh

جنت البقیع میں جب رکھا قدم اللہ اللہ
جلوہ گروں کا دیکھا وہ جلوہ اللہ اللہ

آنکھ پر نم تھی، قدم میرے ڈگمگائے
اسلام کے سپوتوں کا وہ سکون اللہ اللہ

وہ عالی مقام، وہ تیرے پیغمبر کے سپاہی
نبی کے جانثاروں کا دیکھا مقام اللہ اللہ

اس زمین کی مٹی پہ رشک آنے لگا پھر
کوہ سے بلند ہستیوں کا سمٹنا اللہ اللہ

میری ہستی کیا، میں گنہگار بندہ حقیر
پر رسول پاک کے در کا ہوں میں فقیر

اپنا کرم تو نے مجھ پہ کر دکھایا اللہ اللہ
تیری رحمتوں کا اس حقیر پہ سایہ اللہ اللہ

Rate it:
Views: 676
06 Mar, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets