Add Poetry

جنت میں کون جائے گا

Poet: hasanpurki By: m.hassan, karachi

اپنا پیٹ بھرنے کے لئے کیا خوب سبق پڑھایا ملا نے
مسلم کو فرقوں میں بانٹ کر کیا خوب لڑایا ملا نے

قتل کرو ہر سچے مسلم کوتاکہ کوئی نام نہ لے اسلام کا
ڈر،خوف اور دھشت اتنا پھیلاو کوئی نام نہ لے اسلام کا

کوئی جانے نہ جانے ہر کوئی جانتا ہے ان کے ناپاک عزائم کو
مفت میں بانت کر جنت کو کر رہے ہیں کمراہ مسلم کو

میرے نزدیک جو صرف لاالہ پڑھتا ہے وہ ایک اچھا مسلم ہے
جو اس سے بڑھ کر کچھ اور پڑھتا ہے وہ اس سے بھی سچا مسلم ہے

آپ کو دیا ہے کس نے یہ حق مفتی جی
اس اس کو ماردو جو آپ کو نہ مانے جی

آپ سے فتویٰ لے کر جس جس کو آپ نے مروایا ہے
آپ کے علاوہ ہر ایک نے جنت میں یقینا جانا ہے

کون اللہ کو مانتا ہے کون اللہ کو مانتا ہی نہیں
کون دل سے مانتا ہے کون دل سے مانتا ہی نہیں

یہ تو عمل سے ظاہی ہے آپ کوئی ٹھیکہ دار نہیں
آپ اپنی فکر کریں آپ نے کوئی نیک کام کیا نہیں

عالم اسے کہتے ہیں جو ٹوٹے دلوں کو جوڑے
آپ نےایسا کچھ کیا نہیں سوائے حلوہ کھانے

ملاوں اور مفتیوں کی تاریخ اٹھا کر دیکھو
جو حسین کو باغی جانے وہ کیا سمجھے دیں کو

آپ کو تاریخ سے کیوں چڑ ہے ہم یہ بھی جانتے ہیں
جو آپ کو آئینہ دکھادے آپ چڑتے ہیں ان سے

یہ دنیا بھی اسی کی ہےاور جنت اور دوزخ بھی اسی کی
آپ کو کس نے مالک بنایا جنت اور دوزخ کی

دوزخ میں کس کو بھیجنا ہے اور کس کو جنت میں
اللہ نے یہ متقین کے لئے طے کردی ہے پہلے ہی

نہ مسلم نہ مومن اور نہ ہی مولوی
جنت میں جائے گا صرف متقی
 

Rate it:
Views: 506
09 Apr, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets