Add Poetry

جنت کا پھول

Poet: Doctor Shaukat Ali Qamar By: Bakhtiar Nasir, Lahore

جب بھی ذکر رسول ہوتا ہے
رحمتوں کا نزول ہوتا ہے

کیف سے پر درود لمحوں میں
جو بھی مانگو قبول ہوتا ہے

مختصر سی کریم گھڑیوں میں
کرم ان کا بھی طول ہوتا ہے

ان کی اطاعت میں عشق صادق ہے
پیار کامل اصول ہوتا ہے

اہل دل کے لئے مدینے کا
خار جنت کا پھول ہوتا ہے

نعت پڑھتا ہوں خوب کثرت سے
جب ذرا دل ملول ہوتا ہے

سانس وہ جو قمر مدح میں کٹے
ویسے جینا فضول ہوتا ہےجج

Rate it:
Views: 572
11 Jan, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets