جنم دن کی مبارک ہو
Poet: طارق اقبال حاوی By: Tariq Iqbal Haavi, Lahoreجنم دن کی مبارک ہو، مناہل فاطمہ بیٹی
خوش رکھے خدا تم کو، مناہل فاطمہ بیٹی
اسی دن میرے آنگن میں، خدا نے تم کو بھیجا تھا
تیرا چہرہ، تیرا پیکر، بالکل پریوں جیسا تھا
کلیوں سی مہک تیری، بسی پھر میری سانسوں میں
میرے دل کو ملی ٹھنڈک ، اٹھایا جب تھا ہاتھوں میں
ایسی سعادت اس سے پہلے، قسمت نے کہاں دی تھی
ماتھا چوم کر تیرا، کانوں میں اذاں دی تھی
بابرکت تھے سبھی پل وہ، مناہل فاطمہ بیٹی
جنم دن کی مبارک ہو، مناہل فاطمہ بیٹی
خوش رکھے خدا تم کو، مناہل فاطمہ بیٹی
عطائے خاص ہو رب کی، میرے آنگن کی رونق ہو
میرا لختِ جگر ہو تم، سکونِ قلب برحق ہو
خوشیوں میں سدا مہکو، پاس آئے نہ کوئی غم
رہے تابندگی باقی، رہو خوش بخت تم تادم
سدا گونجو تم آنگن میں، محبت کی ندا بن کر
پاکیزہ سوچ اوڑھو تم، حرمت کی ردا بن کر
تم اپنے نام کو سمجھو، مناہل فاطمہ بیٹی
جنم دن کی مبارک ہو، مناہل فاطمہ بیٹی
خوش رکھے خدا تم کو، مناہل فاطمہ بیٹی
تمہیں یہ روشنیوں کی گھڑی مبارک ہو
سجا ہے جشنِ تمنا کا کارواں دل میں
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
مہک اُٹھا ہے فلک، مسکرائی ہے دھرتی
فضا میں گھل گئی ہر تازگی مبارک ہو
کھِلے ہیں پھول نئے، گنگنا رہی ہے صبا
تمہیں یہ نغمگی، یہ شاعری مبارک ہو
فلک سے اترے دعا، چوم لے تمہیں آ کر
تمہیں یہ رب کی عطا، بندگی مبارک ہو
محبتوں کی گھٹائیں برس رہی ہیں یہاں
تمہیں یہ چاہتوں کی روشنی مبارک ہو
تری نگاہوں میں بستی رہے بہاروں کی لو
تمہیں یہ لمس بھری دلکشی مبارک ہو
ہے قلبِ عادلؔ میں یہ تمنا عرصے سے
تمہیں یہ ہنستی ہوئی زندگی مبارک ہو






