Add Poetry

جنگل سے آگے نکل گیا

Poet: Rais Farogh By: salam, khi
Jungle Se Agay Nikal Gaya

جنگل سے آگے نکل گیا
وہ دریا کتنا بدل گیا

کل میرے لہو کی رم جھم میں
سورج کا پہیا پھسل گیا

چہروں کی ندی بہتی ہے مگر
وہ لہر گئی وہ کنول گیا

اک پیڑ ہوا کے ساتھ چلا
پھر گرتے گرتے سنبھل گیا

اک آنگن پہلے چھینٹے میں
بادل سے اونچا اچھل گیا

اک اندھا جھونکا آیا تھا
اک عید کا جوڑا مسل گیا

اک سانولی چھت کے گرنے سے
اک پاگل سایہ کچل گیا

ہم دور تلک جا سکتے تھے
تو بیٹھے بیٹھے بہل گیا

جھوٹی ہو کہ سچی آگ تری
میرا پتھر تو پگھل گیا

مٹی کے کھلونے لینے کو
میں بالک بن کے مچل گیا

گھر میں تو ذرا جھانکا بھی نہیں
اور نام کی تختی بدل گیا

سب کے لیے ایک ہی رستہ ہے
ہیڈیگر سے آگے رسل گیا

Rate it:
Views: 974
12 Apr, 2019
More Raees Farogh Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets