حسنین ؓ کی الفت میں گرفتار ہیں ہر پل
آقا کے نواسوں کے وفادار ہیں ہر پل
مل جائے مجھے بھیک میں بس ان کی غلامی
جنت میں جوانوں کے جو سردار ہیں ہر پل
کربل میں بڑا ظلم ہوا آلِ نبیﷺ پر
سادات کے ہم لوگ عزا دار ہیں ہر پل
دشمن دیں مری بات ذرا غور سے سن لیں
باطل کے لیے حیدرِ کرار ہیں ہر پل
دیں جس نے بچانے کے لیے گھر کو لٹایا
زہرہ کے دلارے ہیں وفادار ہیں ہر پل
مفلس ہوں میں کیا پیش کروں آلِ نبیﷺ کو
نذرانہ مرے بس یہی اشعار ہیں ہر پل
مسلک میں ہمیں بانٹ کے دشمن نہ بناؤ
ہم آلِ محمدﷺ کے وفادار ہیں ہر پل