جو سچے عاشق ہیں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہم خود کو سمجھتے چالاک بہت ہیں
ہمارے دوست کرتے کھڑاک بہت ہیں

جن سےانجانے میں محبت کا اظہار کر بیٹھا
سنا ہے وہ صاحبہ خطرناک بہت ہیں

لگتا ہے محبت کا کھیل ہی ایسا ہے
اس میں لوگوں نے کٹوائے ناک بہت ہیں

سات سمندر پار ملنے گئے تھے انہیں
وہ بڑے ناز سے بولے آپ تیراک بہت ہیں

میاں مجنوں کی طرح جو سچےعاشق ہیں
زندگی بھر وہ چھانتے خاک بہت ہیں

Rate it:
Views: 391
31 Mar, 2011