Add Poetry

جو لطف مے کشی ہے نگاروں میں آئے گا

Poet: Sahir Ludhianvi By: zia, khi
Jo Lutaf Me Kashi Hai Nigaron Mein Aaye Ga

جو لطف مے کشی ہے نگاروں میں آئے گا
یا با شعور بادہ گساروں میں آئے گا

وہ جس کو خلوتوں میں بھی آنے سے عار ہے
آنے پہ آئے گا تو ہزاروں میں آئے گا

ہم نے خزاں کی فصل چمن سے نکال دی
ہم کو مگر پیام بہاروں میں آئے گا

اس دور احتیاج میں جو لوگ جی لئے
ان کا بھی نام شعبدہ کاروں میں آئے گا

جو شخص مر گیا ہے وہ ملنے کبھی کبھی
پچھلے پہر کے سرد ستاروں میں آئے گا

Rate it:
Views: 1594
03 Feb, 2019
More Sahir Ludhianvi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets