Add Poetry

جواں مردی

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

سرکٹانے سے رکتانہیں نواسہ رسول کا
باطل کے آگے جھکتانہیں نواسہ رسول کا

اداکرتا ہے نمازایسی کہ سجدے میں
رکھ کے سراٹھتانہیں نواسہ رسول کا

کرتا ہے دشمنوں سے مقابلہ جواں مردی سے
میدان سے کبھی چھپتانہیں نواسہ رسول کا

دیتا ہے میزبانی کے بدلے بکریوں کاریوڑ
احسان کسی کابھلتانہیں نواسہ رسول کا

جھولیاں بھربھرکے دیتا ہے سوالیوں کو
للہ دینے سے اکتانہیں نواسہ رسول کا

مال وزرسے قیمتی ہے قدموں کی خاک
دنیامیں کبھی بکتانہیں نواسہ رسول کا

دنگ ہے آج تک کائنات دیکھ کرحوصلہ
شہداء اٹھاتے اٹھاتے تھکتانہیں نواسہ رسول کا

معافی دے دیتا ہے آجائے حربھی
دل میں کینہ رکھتانہیں نواسہ رسول کا

ہے دونوں جہاں میں آج بھی حکومت حسین
اقتداردنیاکوتکتانہیں نواسہ رسول کا

بعدشہادت بھی رکھاایفائے عہدکاپاس
بے وفائی کسی سے کرتانہیں نواسہ رسول کا

ویران گھرکی طرح وہ دل ہے صدیقؔ
جس دل میں بستانہیں نواسہ رسول کا

Rate it:
Views: 396
26 Sep, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets