Add Poetry

جگر کا خون دے دے کر یہ بوٹے میں نے پالے ہیں (مصرعِ طرح ۔۔۔ علامہ اقبال)

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi

نیا جو دور ہے اس میں نئے لچھن نرالے ہیں
نا محرم لڑکیاں سالی ہیں سارے لڑکے سالے ہیں

وہ ہے شاہِ جمہوریت مگر ہوا جو احتجاج
نہتے کارکن کیوں بھون کر لحد میں ڈالے ہیں

بلایا اس نے دل سے مجھ کو تو میں گھر چلا گیا
میں کیسے مان لوں ہے دل کھلا جب گھر پہ تالے ہیں

مجھی پہ گرتے ہیں جب آئے موسم بادوباراں کا
جگر کا خون دے دے کر یہ بوٹے میں نے پالے ہیں

بنے بیٹھے ہیں ناصح امن کے دنیا میں کیوں ریاض
وہ جن کا رنگ تو گورا ہے لیکن دل کے کالے ہیں

Rate it:
Views: 715
24 Aug, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets