جھوٹی تسلی ۔۔۔

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi.

ہوتی نہیں توبہ محض
تسبیح گھمانے سے
لبوں کو ہلانے سے
زباں کے سوکھ جانے سے
گناہ تو دل میں ہوتے ہیں
گناہ تو دل سے ہوتے ہیں
نہیں یہ جب تلک راضی
گناہ سے خود کو دھونے پہ
نہ پھر
اُس راہ پہ ہونے سے
یہ سب
دھوکا دکھاوا ہے
تسلی دل کی ہے جھوٹی
نہیں توبہ کے زمرے میں ۔۔۔

Rate it:
Views: 658
14 Sep, 2013
More Religious Poetry