خدا کی اک بدایت ہے جہاد فی سبیل اللہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہے جہاد فی سبیل اللہ
راہ حق کی حفاظت ہے جہاد فی سبیل اللہ
بڑی سب سے عبادت ہے جہاد فی سبیل اللہ
مقدم ہے یہ دولت سے، معزز ہے یہ عزت سے
وطن کی اک ضرورت ہے جہاد فی سبیل اللہ
یہ غیرت کا اشارہ ہے، یہ جنت کا نظارہ ہے
کہ بخشش کی ضمانت ہے جہاد فی سبیل اللہ
وفا ہے قوم مسلم کی، بقا ہے قوم مسلم کی
خدا کی خاص رحمت ہے جہاد فی سبیل اللہ