Add Poetry

جہاں محبت سرعام ہوتی ہے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

جہاں محبت سرعام ہوتی ہے
وہاں ٹریفک بھی جام ہوتی ہے

مرد پہ تو کوئی آنچ نہیں آتی
مگر عورت بیچاری بدنام ہوتی ہے

دور حاضر کی محبت کا سنا ہے
یہ زیادہ تر ناکام ہوتی ہے

جو ہر کسی سے محبت کے دعوے کرے
اس کی زیست بڑی بےآرام ہوتی ہے

اب کوئی نہیں پوچھتا اصغر کا حال
بڑی اداس میری صبح وشام ہوتی ہے

Rate it:
Views: 357
24 Feb, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets