جہاں ٹوٹ جاتی ہیں ساری امیدیں

Poet: Waquar Jaffery By: Syed Abdul Lateef, Dubai-UAE

نبیوں کے ناموں میں نام محمد
عیاں کر رہا ہے مقام محمد

جہاں سر جھکے وہ مقام خدا ہے
جہاں دل جھکے ہے مقام محمد

جہاں ٹوٹ جاتی ہیں ساری امیدیں
وہاں کام آتا ہے نام محمد

وقار اس لیے دل کی کرتا ہوں عظمت
میرے دل پہ کندہ ہے نام محمد

نوٹ۔ محترم وقار جعفری صاحب کی شائع شدہ نعت شریف میں سیہون کچھ غلطیاں شائع ہوگئی ہیں اصلاح کے ساتھ قارئین کی خدمت میں پیش ہے

Rate it:
Views: 2367
18 Aug, 2009
More Religious Poetry