Add Poetry

جیسا جیسا ہم نے چاہا ویسا ویسا ہو گیا

Poet: شیراز By: شیراز, Jacobabad

جیسا جیسا ہم نے چاہا ویسا ویسا ہو گیا
دھیرے دھیرے ہولے ہولے رفتہ رفتہ ہو گیا

اب محبت بھی نہیں ہے اور شکایت بھی نہیں
بات مانو یا نہ مانو لیکن ایسا ہو گیا

دیکھتے ہی دیکھتے احباب رخصت ہو گئے
دیکھتے ہی دیکھتے جگ میں اندھیرا ہو گیا

کس قدر شفاف تھا جب تک تری آنکھوں میں تھا
آئنے تک آتے آتے عکس میلا ہو گیا

کون کہہ سکتا ہے دل میں آگ کس لمحے لگی
پل دو پل کے کھیل میں اک پل زیادہ ہو گیا

کس طرف سے رات آئی کس طرف لے کے گئی
میں نے تو سگریٹ جلائی اور سویرا ہو گیا

منفرد ہوتا تو مجھ کو کیوں کوئی پہچانتا
سچ تو یہ ہے میں بھی عامرؔ سب کے جیسا ہو گیا

Rate it:
Views: 9
05 Feb, 2025
More Valentine Day Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets