Add Poetry

جینے کے آداب

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہمیں زندگی کے اسرار و رموز بتائے کملی والے نے
ہم سب کو جینے کے آداب سکھائے کملی والے نے

الله اور بندے کے درمیاں ربط نا ممکن تھا
اپنے الله سے لو لگانے کے راستے دکھائے کملی والے نے

صراط مستقیم کو بھلا بیٹھی تھی ساری دنیا
مصنوعی خداؤں کے تمام بت مٹائے کملی والے نے

اپنے پیار و محبت بھرے برتاؤ سے متاثر کر کے
لاکھوں کافر مسلماں بنائے کملی والے نے

مشرکین مکہ بتوں کے نام جپتے رہتے تھے
الله کے پیارے نام انہیں سکھائے کملی والے نے

Rate it:
Views: 604
12 Apr, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets