حال دل
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIMINGHAMہم گئے تھے انہیں حال دل سنانے کے لیے 
 وہ سمجھے ہم آئے ہیں مفت کا کھانے کے لیے
 
 ان دنوں کافی لوگ مجھ سے بد ظن ہیں
 کوئی بھی نہیں ملتا پیار جتانے کے لیے
 
 میں نے کسی محفل میں جب بھی پکارا انہیں
 وہ آئے ہیں میرا دل دکھانےکے لیے
 
 اب تو بےروزگار آلاؤنس پہ گزارہ ہے
 ہم ولایت آئے تھے دھن دولت کمانےکے لیے
 
 ویسے تو یہاں کوئی کسی کو نہیں پہچانتا
 لوگوں میں مقبول ہو گئے ہیں ادھار کھانے کے لیے
 
 اپنی بھی دو بیویاں ہوتی تو کتنا اچھا ہوتا
 ایک سر کھانے کے لیے دوسری کان کھانے کے لیے
 ابھی سے کیوں ہمت ہار کے بیٹھ گےہو اصغر
 مدتیںلگتی ہیںشعرا کی فہرست میں آنے کے لیے
More Funny Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 