حجام
Poet: Saeed By: Muhammad Saeed, Digriہم نے کہا حجام سے کچھ تو خیال کیا کرو
 چندیا پہ چند بال ہیں آدھی اجرت لیا کرو
 
 باادب اس نے کہا میرے پیارے سر جی
 بڑی بےانصافی والی بات آپ نے کردی
 
 آپ کے سر پہ جو چیدا چیدا بال ہیں
 قسم ہے رب کی ڈھونڈنے محال ہیں
 
 سر کے بال ڈھونڈنے میں جو وقت لگاتے ہیں
 انتظار میں بیٹھے چار گاہک بھاگ جاتے ہیں
 
 صاحب جی کچھ تو انصاف کیجیے
 آدھی نہیں جی دگنی اجرت دیجیے
More Funny Poetry







