حبیب رب کی جوثناء کرتے ہیں
وہ سنت اصحاب اداکرتے ہیں
رحمت حق ہے ایسے مسلمانوں پر
ہردم ذکرحبیب خداکرتے ہیں
مانگنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی
ایک بارجسے سرکارعطاکرتے ہیں
میرے نبی کاحسن اخلاق تودیکھیے
اپنے دشمنوں کابھی بھلاکرتے ہیں
علم غیب کاثبوت ہے یہ دوستو
امت کی بخشش کی دعاکرتے ہیں
جائیں گے جنت میں محشرکے دن
جومحبوب کریم سے وفاکرتے ہیں
دیوانوں کودوزخ کاخوف ہی نہیں
شفاعت شفیع روزجزاکرتے ہیں
محبت ہے سرکاردوعالم سے جنہیں
مصروف درودوسلام رہاکرتے ہیں
ہے امت کی تعلیم کے لیے ہی وہ کام
جوعمل بھی پیارے مصطفی کرتے ہیں
فرمان رسول ہے بہترہیں تم میں
پڑھاتے قرآن جوپڑھاکرتے ہیں
عمل ہے ان کاقرآن پرصدیق ؔ
سناتے ہیں جو نعتیں سناکرتے ہیں