Add Poetry

حسن فطرت سادگی میں ھے

Poet: Arosa Hya By: Arosa Hya, Daska, Sialkot

حسن فطرت سادگی میں ھے
اطمینان قلب سادگی میں ھے

دل پریشاں ہیں بہت
دکھاوےکی روایت سے
رویوں میں بناوٹ سے
اسکاحل بھی سادگی میں ھے

دین حق نے بھی یہی
ہم کو ھے سکھایا
ایماں کی علامت بھی
سادگی میں ھے

وہ جواسوۂکامل(ص) ھیں
اور شاہ دو عالم(ص) ھیں
ان کی سنت بھی تو
سادگی میں ھے

Rate it:
Views: 526
17 Jul, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets