Add Poetry

حسن والو تمہارا بھلا ہو گا

Poet: Ishfaq By: Muhammad Ishfaq, Sangla Hill

دنیا نے کہا برا، کہا ہو گا
دیوانے کو اثر مگر کیا ہو گا

کبھی لوٹو تو میری سمت آنا
تیرے لئے ہر در کھلا ہو گا

حقیقت عشق کو پاتا ہے وہ
جس نے ہر ستم سہا ہو گا

اک بار پلٹ کر مسکرا دو
حسن والو تمہارا بھلا ہو گا

دیکھتا کچھ ہوں نظر آتا ہے کچھ
پس آئینہ کوئی دلربا ہو گا

اشفاق کو دیکھ کر لگتا ہے
کبھی ےہ بھی دیوانہ رہا ہو گا

Rate it:
Views: 373
28 May, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets