Add Poetry

حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ

Poet: Mubeen By: Mubeen Nisar, Islamabad

نماز عشق میں نہ سجدے سے سر اٹھایا
دوزانو ہوئے حسین اور سر کٹوایا

فرات کے کنارے ترسے دو بوند پانی کو
خدا نے حوض کوثر جن کیلئے بنوایا

اپنے خون سے سینچا دین مبین کو
کہ رنگ رخ لالہ بھی شرمایا

شام غریباں تھی اسقدر غمگین
جیسے ہو شب مہتاب میں گرھن آیا

سرخ تھی زمیں روئے سنگ و خشت
خون ہر اک دیدہء تر میں آیا

ہمیشہ کیلئے سر بلند کردیا دین محمد
ادا حق خون نہ اسطرح کوئی کر پایا

اہل عشق خاک آنکھوں سے چومتے ھیں
کربلا کے ذرے ذرے میں ہے نور سمایا

تاقیامت مثال ہے شہادت حسین کی
خون اہل بیت لوح وقت سے نہ مٹ پایا

Rate it:
Views: 821
27 Dec, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets