Add Poetry

حسینہ کی اداؤں پر

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Dubai-UAE

محبت سے نہیں ڈرتا میں رسوائی سے ڈرتا ہو ں
ملن کے بیچ حائل عمر کی کھا ئی سے ڈرتا ہوں

فدا ہے جا ن و دل میرا حسینہ کی اداؤں پر
مگر اکھڑ مزاج اسکے بڑے بھا ئی سے ڈرتا ہوں

سبھی نے کر لیا میری وفاؤں کا یقیں لیکن
مگر شکی مزاجی میں سگی تا ئی سے ڈرتا ہوں

کہیں مجھ کو بھی وہ میدہ سمجھ کر پھینٹ نہ ڈا لے
یہی وہ خوف ہے جس سے میں حلوا ئی سے ڈرتا ہوں

شکر خوری میری شہرت ہوا کرتی تھی ماضی میں
مگر اب خوف شوگر سے مٹھا ئی سے بھی ڈرتا ہوں

سبھی کی رازداں بن کر وہ دولت کی ہوس ماری
میں اس عیار ، بوڑھی ، لالچی دا ئی سے ڈرتا ہوں

زرا سی بات تھی لیکن جہا ں بھر میں ہوا چرچا
بنا دے جھوٹ کا مینا ر اس را ئی سے ڈرتا ہوں

Rate it:
Views: 665
29 Apr, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets