Add Poetry

حضور روضہ ء اطہر مجھے دکھا دیجئے

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

حضور خاک مدینہ کا آسرا دیجئے
حضور تاج یہ سر پر میرے سجا دیجئے

نجانے کب سے ہیں بے دید نگاہیں میری
حضور ان پہ لعاب دہن لگا دیجئے

بڑی مدت سے میں نے زندگی نہیں دیکھی
حضور روضہ ء اطہر مجھے دکھا دیجئے

وہ جس سے روح بلالی فروغ پاتی ہے
مجھے بھی جینا اسی ذوق میں سکھا دیجئے

حضور آپکے قدموں پہ نگاہیں قرباں
میرا بھی سویا مقدر کبھی جگا دیجئے

پڑا ہوں کب سے تہی دامنی کے چنگل میں
حضور مجھ کو ہر اک قید سے چھڑا دیجئے

حضور آپکے ہاتھوں میں سبھی رستے ہیں
میں کھو گیا ہوں مجھے راستہ دکھا دیجئے

حضور رشک ہے مجھکو تیرے گداؤں پر
میری بھی ذات میں غنچے وہی کھلا دیجئے

حضور جنتوں کی بات برملا لیکن
مجھے مدینے کی گلیاں فقط پھرا دیجئے

ہاں چوم لینے دیں نعلین پاک کے تلوے
حضور زندگی کو معتبر بنا دیجئے

Rate it:
Views: 651
04 Aug, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets