Add Poetry

حقیقتِ حال

Poet: سرور فرحان سرورؔ By: سرور فرحان سرورؔ, Karachi

جو لوگ میری اچھی تشہیر نہیں کرتے
اچھوں کی طرح اچھی تدبیر نہیں کرتے

لکھ لکھ کے ہجو ہم بھی بھجواتے ہیں اُن سب کو
جو کہ ہمارے حق میں تقریر نہیں کرتے

کیا عمدہ لکھائی ہے، جو چیک پہ لکھی اُس نے
ہر روز وہ کیوں ایسی، تحریر نہیں کرتے؟

دعوت سے عداوت کا باعث ہے یہی شوخی
اے کاش تم چمچے کو کفگیر نہیں کرتے

جس رات کہ خوابوں میں دِکھتی ہے انہیں بیگم
اُس خواب کو وہ اچھا تعبیر نہیں کرتے

قبضے کی زمینوں پہ، بنتے کیسے پلازے؟
پہلے جو اگر مسجد، تعمیر نہیں کرتے

کُچھ لوگ دمِ رُخصت تک کرتے نہیں شادی
آزادی کو اپنی وہ زنجیر نہیں کرتے

پبلک کو ڈرادینا ہر گز ہی نہیں مقصد
وہ پوسٹ اپنی کوئی تصویر نہیں کرتے

اس شہرِ خراباد میں شاعر ہیں بہت سرور
تنہا تمہی لفظوں کو گھمبیر نہیں کرتے

Rate it:
Views: 329
11 Feb, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets