Add Poetry

حمد تیری میں جب بھی کرتا ہوں

Poet: Shabbir Rana By: Dr. Ghulam Shabbir Rana, Jhang City(Punjab--Pakistan)

حمد تیری میں جب بھی کرتا ہوں
جھولیاں رحمتوں سے بھرتا ہوں

تیرا ہی فضل ہے مجھے مطلوب
تیرے قہر و غضب سے ڈرتا ہوں

دیکھوں کب جا کے تیرا گھر خالق
میں اسی آرزو میں مرتا ہوں

تیرا در چھوڑ کے ہوا ناکام
سر پہ الزام اپنے دھرتا ہوں

صبح گاہی درود پڑھ کر میں
فرط عصیاں پہ آہیں بھرتا ہوں

جب بھی گرداب میں سفینہ ہو
تیری رحمت سے پار اترتا ہوں

حادثوں کی تمازتیں سہہ کر
بن کے کندن میں یوں نکھرتا ہوں

نام رہتا ہے تیرا ورد زباں
اسی برکت سے میں سنورتا ہوں

تو ہی بگڑی بناتا ہے سب کی
تیری رحمت سے میں نکھرتا ہوں

تیرا فضل و کرم سنبھالتا ہے
میں کبھی بھی نہیں بکھرتا ہوں

Rate it:
Views: 870
24 Jan, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets