Add Poetry

حمد ِ باری تعالٰی

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

نوازشیں ہیں ، عنایتیں ہیں ، خدائے یکتا کی رحمتیں ہیں
یہ کہکشائیں زمیں زماں سب اُسی کے جلووں کی وسعتیں ہیں

فلک کی چادر میں نور اُس کا ، ہے موجِ دریا سرور اُس کا
بلند و بالا یہ کوہ و پربت کریم پرور کی ہیبتیں ہیں

نوازتا ہے وہ عزّتیں بھی ، نصیب کرتا ہے ذلتیں بھی
جسے جو چاہے عطا کرے وہ ، اُسی کے کُن کی کرامتیں ہیں

ہے ابتدا بھی ، وہ انتہا بھی ، فنا کے غم سے ہے ماورا بھی
اُسی کے آگے ہیں سر نگوں سب ، کمال یکتا کی قدرتیں ہیں

قیام اُس کا درونِ دل ہے ، کلام اُس کا سکونِ دل ہے
خُدا سے دُوری کا شاخسانہ یہ زندگی کی صعوبتیں ہیں

عظیم پروردگار ہے وہ ، صبور و نافع ، قہار ہے وہ
جہانِ فانی کے سب خزانے اُسی خدا کی سخاوتیں ہیں
 

Rate it:
Views: 626
30 Oct, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets