Add Poetry

خاص کرم

Poet: Muhammad Siddique prihar By: Muhammad Siddique prihar, Layyah

بلند ہیں رہیں گے رتبے تمہارے یارسول اﷲ
بناتے ہیں بگڑی آپ کے اشارے یارسول اﷲ

خاص کرم ہے آپ کاکہ بچالیاہمیں
کھڑے تھے ہم جہنم کے کنارے یارسول اﷲ

کوئی کمی نہیں رہتی دونوں جہاں میں اسے
نصیب جس کے آپ نے سنوارے یارسول اﷲ

اﷲ کی عطاء سے کرتے ہوتقسیم نعمتیں
بھرے ہی رہتے ہیں دامن ہمارے یارسول اﷲ

آرزوہے سب غلاموں کی فقط ایک یہی
دیکھیں آنکھوں سے مدینے کے نظارے یارسول اﷲ

کامیاب ہے مسلمان وہ محبت میں آپ کی
ایام زندگی جس نے ہیں گزارے یارسول اﷲ

بنائی ہے کائنات اﷲ نے تیرے نورسے
روشن ہیں شمس وقمراورستارے یارسول اﷲ

گرانہیں سکتی کوئی طاقت انہیں د نیاکی
حاصل ہیں جنہیں آپ کے سہارے یارسول اﷲ

دے کرعظیم قربانیاں حسین ابن حیدرنے
میدان کربلامیں ہیں قرض اتارے یارسول اﷲ

مل جائے شفاعت جسے محشرمیں آپ کی
ہوں گے اس کے وارے نیارے یارسول اﷲ

ہوجائیں گی مشکلیں آسان صدیقؔ اس کی
محبت میں دل سے جوپکارے یارسول اﷲ
 

Rate it:
Views: 621
11 Jun, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets