دل میں حسرت ہے کروں حمد و ثنا آٹھوں پہر
رکھوں میں پیش نظر حق کی رضا آٹھوں پہر
خالق کون و مکاں بھجئے محمد پہ سلام
اور پڑھیں صلی عل ارض و سما آٹھوں پہر
آپ کی خاک کف پا سےمدینےمیں بہار
چلتی رہتی ہے وہاں ٹھنڈی ہوا آٹھوں پہر
روشنی چاہئے جس کو وہ مدینے جائے
نور ہوتا ہے وہیں سب کو عطا آٹھوں پہر
شہر طیبہ میں کبھی رات اترتی ہی نہیں
رہتی ہے نور سے معمور فضا آٹھوں پہر
کاش میں بھی کبھی وہ گنبد خضری دیکھوں
جلوہ آرا ہے جہاں نور خدا آٹھویں پہر
سر بسر لحن بلالی ترا یہ معجزہ ہے
ہر سو اذ انوں کی آتی ہے صدا آٹھوں پہر
فتنہ و شر سے بشر پھر بھی نہیں باز رہا
جبکہ نگراں ہے ملائک کا پرا آٹھوں پہر
اسوحسنہ پہ دے چلنے کی توفیق خدا
وشمہ مانگے ہے بس یہی دعا آٹھوں پہر