آپ معظّم آپ مکرّم صلی اللہ علیہ وسلم
مُرسلِ اعظم نورِ مجسّم صلی اللہ علیہ وسلم
آپ محمد آپ ہیں احمد آپ ہیں محمود آپ ہیں حامد
آپ سراپا رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم
آپ ہیں یسٰٓ آپ ہیں طہٰ آپ ہیں فرقاں آپ ہیں قرآں
خالقِ کل کے نائبِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
آپ ہیں طیب آپ ہیں طاہر آپ ہیں حاضر آپ ہیں ناظر
آپ ہیںحاشر آپ ہیں عالم صلی اللہ علیہ وسلم
نخلِ جہاں کے اصلِ متیں ہیں آپ ہیں عاقب نورِ مبیں ہیں
دَورِ رسالت کے ہیں خاتم صلی اللہ علیہ وسلم
آپ نہ ہوتے کچھ بھی نہ ہوتا آپ کے دم سے عالم چمکا
آپ ہیں وجہِ خلقتِ آدم صلی اللہ علیہ وسلم
دیدیں مُشاہدؔ کو بھی آقا ، آپ کے در کا ہے یہ منگتا
رزقِ خدا کے آپ ہیں قاسم صلی اللہ علیہ وسلم
٭