خبریں حکومت کی قبریں عوام کی
ہم کونہیں ہے لالچ تمہارے انعام کی
بویا ہے تم نے جو بھی کاٹو گے بھی تم ہی
پوری نا ہوگی خواہش اپنے دوام کی
لوٹے لوٹ أۓ ہیں واپس اپنے گھر کو
کہانی ہے پرانی ، پرانے حمام کی
محبت کر رہے ہو کرتے رہو نعمان
خبر نہیں ہے تم کو اس کے انجام کی