خراج تحسین

Poet: سید نذیر کاظمی By: سید نذیر کاظمی, Al Ain
Kharaaj Tehseen

اقبال کے شاھین کی پرواز جہاں تک
کرگس کی کیا مجال کہ پہنچے گا وہاں تک

جگنو کو فقط بن میں تمنائے روشنی
چلے سوئے آفتاب تو مٹ جائے نشاں تک

“ہر فرد ھے ملت کے مقدر کا ستارا“
پیغام یہ مقصود ھے پہنچے گا جہاں تک

میں بندہ ء رسوا ء زمانہ میں کہوں کیا
صد شکر جو پہنچے میری لبیک وہاں تک

میرے خراج کو میری گستاخی نہ سمجھو
وہ نور ولایت کہ بڑھا کون و مکاں تک

Rate it:
Views: 4764
14 May, 2014