Add Poetry

خضر سے۔۔۔

Poet: نوید رزاق بٹ By: نوید رزاق بٹ, سویڈن
Khizar Se

کہامشکل میں رہتا ہوں
کہا آسان کر ڈالو
کہ جس کی چاہ زیادہ ہو
وہی قربان کر ڈالو
کہا بے قلب ہیں آہیں
کہا اُس سے تڑپ مانگو
اُٹھو تاریکیءِ شب میں
ذرا خونِ جگر ڈالو
کہا رازِ سُکوں کیا ہے؟
کہا لوگوں کے دکھ بانٹو
جو چہرہ بے دھنک دیکھو
اُسے رنگوں سے بھر ڈالو

Rate it:
Views: 2153
24 Sep, 2013
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets