Add Poetry

خوشبوے توصیف

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

پہلے دھولیں زم زمِ تطہیر سے فکر و قلم
کاغذِ اخلاص پر ہو نعتِ احمد پھر رقَم

باادب دروازۂ مدحت کھلے اس شان سے
چار جانب خوشبوے توصیف پھیلے دم بہ دم

نعت کا لکھنا نہیں آساں سنو اے دوستو!
راہِ تیغ آسا پہ جیسے کہ چلانا ہے قدم

اُن کے دربارِ مقدس کا بیاں کرتے ہوئے
ہے قرآں میں آیتِ ’لاترفعوا‘ دیکھیں رقَم

خُلقِ پاکِ مصطفی کا مرتبہ کیسے لکھوں؟
جب خدا نے خود کیا ہے اُس کو لوگو! محتشم

مدحتَِ خیرالورا کا حق ادا کیا ہوسکے؟
بعدِ رب لاریب! ہیں جب وہ بزرگ و محترم

مَیں نے تفسیرِ قرآں میں سیرتِ سرور پڑھی
ہر ورق میں موج زن ہے نعتِ شہنشاہِ اُمم

اُن کی عظمت کا بیاں کرنا تو ممکن ہی نہیں
جب ’رفعنا‘ میں بیاں ہے رفعتِ شاہِ اُمم

نعت گوئی بھی مُشاہدؔ اِک عبادت ہی تو ہے
تُو نے پائی یہ سعادت ہے خدا کا یہ کرم

Rate it:
Views: 469
31 Oct, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets