Add Poetry

خوشی ہمیں تو دلانے کو عید آئی ہے

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

خوشی ہمیں تو دلانے کو عید آئی ہے
چمن میں پھول کھلانے کو عید آئی ہے

جو روٹھے ہیں منانے کو عید آئی ہے
یہ دشمنی تو مٹانے کو عید آئی ہے

گلے ہو ختم سبھی جائیں گے یہ دیکھنا اب
ہمارے اپنے یہ لٹانے کو عید آئی ہے

ذرا سی بات پہ ہوئے تھے خرخشے جو کبھی
ہمارے شکوے یہ مٹانے کو عید آئی ہے

نہیں رہے گی عداوت ملیں گے جب شہزاد
سبھی یہ جھگڑے مٹانے کو عید آئی ہے

Rate it:
Views: 357
30 Apr, 2023
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets