خوف کے مارے برا حال

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

میرے دل میں جب تمہارا خیال ہوتا ہے
خوف کے مارے میرا برا حال ہوتا ہے

یہ دنیا سدا اسی کے گن گاتی رہتی ہے
جس کی جیب میں زیادہ مال ہوتا ہے

کسی استانی سے محبت کرنے کے بعد
مجھ جیسے غریب کا جینا محال ہوتا ہے

اصغر کی شاعری کو پڑھنے کے بعد
کئی لوگوں کا چہرہ لال ہوتا ہے

تمہاری سوچیں اصغر کو یوں گھیرےہیں
جیسےکسی شکاری کا جال ہوتا ہے

Rate it:
Views: 345
01 Jun, 2011