Add Poetry

خون کے دریا بہہ جاتے ہیں خیر اور خیر کے بیچ

Poet: ضیا جالندھری By: راحیل, Karachi

خون کے دریا بہہ جاتے ہیں خیر اور خیر کے بیچ
اپنے آپ میں سب سچے ہیں مسجد و دیر کے بیچ

لاگ ہو یا کہ لگن ہو دونوں ایک دیے کی لویں
ایک ہی روشنی لہراتی ہے پیار اور بیر کے بیچ

دل میں دھوپ کھلے تو اندھیرے چھٹ جاتے ہیں آپ
اب ہم فرق روا نہیں رکھتے یار اور غیر کے بیچ

سوچ سمجھ سب سچ ہے لیکن دل کی بات ہے اور
دور تھی یوں تو آنکھ بھنور کی پہنچا تیر کے بیچ

جاتے ہو پہ قدم اٹھنے سے پہلے دھیان رہے
عمر کا فاصلہ ہو سکتا ہے پیر اور پیر کے بیچ

دیکھتی آنکھ ضیاؔ حیراں ہے دیکھ کے دہر کے رنگ
پل کی پل میں بدل جاتے ہیں منظر سیر کے بیچ

Rate it:
Views: 728
25 Jan, 2022
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets