خون یہ کس کا بہہ رہا ہے
مظلوم ہے کوئی یا گنہگار ہے
مسلماں کے ہاتھوں قتل ہو رہا ہے مسلماں
پس پردہ دشمن کتنا ہوشیار ہے
نشہ پلا کے بہکایا جاتا ہے ایمانوں کو
حسن بن صبا کی جنت آج بھی تیار ہے
گھر گھر ناچ رہی ہے بے حیائی ہر طرف
نا پختہ زہنوں پر کیسا یہ وار ہے
آئی ایم ایف ورلڈ بنک اور امریکی امداد
مملکت خداداد کا اب ان پر انحصار ہے
مانگے کے رزق سے کبھی پوری نہیں پڑتی
افسوس مانگنا اب حاکموں کا طریقہ کار ہے