Add Poetry

خیر خواہ

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

کچھ لوگ تو سب کےخیر خواہ ہوتے ہیں
اور کچھ حسد سے جل کر تباہ ہوتے ہیں

ان سے کسی کی بھلائی ہو نہیں سکتی
جو لوگ حقیقت میں گمراہ ہوتے ہیں

جھوٹی آن بان کی جو تشہیر کرتے ہیں
سبھی ان کی حقیقت سے اگاہ ہوتے ہیں

وہ کوئی اچھی با ت کر ہی نہیں سکتے
جن لوگوں کے دل سیاہ ہوتے ہیں

خدا نے خلوص کی دولت سے نوازہ ہے جنہیں
وہ مفلسی میں بھی شہنشاہ ہوتے ہیں

Rate it:
Views: 337
08 Feb, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets