Add Poetry

در مدح حضرت امام حسین علیہ السلام

Poet: Khalid Roomi By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 اترا ہے بہت آج عزادار کا چہرا
مغموم ہی دیکھا ہے دل افگار کا چہرا

بے مثل زمانے میں ہے سردار کا چہرا
جس میں نظر آئے شہ ابرار کا چہرا

آغوش رسالت میں تو پروان چڑھا ہے
بے داغ رہا ہے ترے کردار کا چہرا

ہے دین محمد کی بقا تیری شہادت
نکھرا ہے ترے خون سے گلزار کا چہرا

شبیر سر حشر اسے شاد کریں گے
دیکھیں گے جو مضطر وہ گنہگار کا چہرا

ہوں عون و محمد کہ ہو معصوم سکینہ
ہر اک میں نہاں دیکھا ہے سرکار کا چہرا

سکہ ہے زمانے میں رواں ابن علی کا
کرتا ہے عیاں ظالم و مکار کا چہرا

کیا جانئے کیا روح محمد پہ ہے گزری
زینب نے جو دیکھا بھرے بازار کا چہرا

قاسم ہوں کہ اصغر ہوں، ہر اک فرد لئے تھا
زہرا کی جھلک ، حیدر کرار کا چہرا

رومی ! ہے مرے سامنے پھر شام غریباں
آنکھوں میں پھرے عابد بیمار کا چہرا
 

Rate it:
Views: 466
06 Dec, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets