در نبی کی رسائی سوچیں گے

Poet: AB shahzad By: AB shahzad, Mailsi

در نبی کی رسائی سوچیں گے
ہم تو سب کی بھلائی سوچیں گے

پوچھ صدیق سے لیں گے جاکر
در نبی کی کمائی سوچیں گے

رحمتیں بے شمار ہیں ان کی
اس لیے پائی پائی سوچیں گے

پیار کرتے رہیں ہیں مخلص جو
کیسے پھر بے وفائی سوچیں گے

نعت لکھ اس لیے رہا ہوں میں
اب خدا کی خدائی سوچیں گے

جب مدینہ دکھائیں گے آقا
در نبی کی صفائی سوچیں گے

روز محشر نبی بچائیں گے
کیسے عاشق جدائی سوچیں گے

Rate it:
Views: 500
19 Dec, 2020
More Religious Poetry