جسے دردِدل ملا اسے تنہائی مل گئی
جسے تحفہ محبت ملااسے پذیر ائی مل گئی
یہ قدرت کا حسیں کرشمہ ہے جسے نواز دے
جسے طریقہ محبت ملا اسے گدائی مل گئی
خدا بھی اسی کا ہے جسے عشق مصطفٰی(ص)ہو
جسے تقٰوی طریقت ملا اسے رہائی مل گئی
قرب خداچاہیےتوخدائی سے پیار کر
جسے ہنر محبت ملااسےشنوائی مل گئی
محبت کو فلسفہ حیات بنا لو بدر
جسے درس اخوت ملا اسے اچھائی مل گئی