Add Poetry

دردِ دل لیے پھرتے ہیں درِ یار کیلئے

Poet: Mubeen Fatima By: Mubeen Fatima, Jhang

دردِ دل لیے پھرتے ہیں درِ یار کیلئے
نیت صاف لیے پھرتے ہیں نظرِ یار کیلئے

آپ ﷺ کی آل سے وابستگی ہے ایمان کامل
دل میں سوز لیے پھرتے ہیں آلِ یار کیلئے

آپ ﷺ کے در والوں نے آپﷺ کے گھر والوں نے
سب نے سب لوٹایا عشقِ یار کیلئے

سوئی تک نہ چھوڑی سب لے آئے صدیق اکبرؓ
سوالِ یار بدل ڈالا غارِ یار کیلئے

مؤذن نے ازانِ سحر دی بلالؓ کی جگہ
طلوع سحر رب نے نہ کی عاشقِ یارکیلئے

حکم ہوا پیاری چیز قربان کر ڈالو
ابراہیم نے وعدہ نبھایا حکمِ یار کیلئے

موسی دید کی خاطر گئے کوہ طور پر
اور نبیﷺ کو عرش پہ بلایا دیدارِ یار کیلئے

گناہ کرتے ہیں ہم مالک اور جہنم سے بھی ڈرتے
دل میں آس لیے پھرتے ہیں رحمتِ یار کیلئے

Rate it:
Views: 1266
12 Apr, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets