Add Poetry

درمیاں بس نفس کی دیوار ہے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

جو خدا کی یاد سے بیزار ہے
زندگی اُس کے لئے دشوار ہے

عبد اور معبود میں کیا فاصلہ
درمیاں بس نفس کی دیوار ہے

عاشقِ سرور ﷺ ہے تو مانا مگر
ڈاڑھی رکھنے میں تجھے کیا عار ہے

کارِعقبیٰ سے ہے تو غافل مگر
کارِ دنیا میں بڑا ہشیار ہے

لاکھ بدعت خوشنما معلوم ہو
نور وہ ہرگز نہیں ہے نار ہے

منزلِ مولا نہیں مشکل مگر
سچ ہے فیصلؔ تو ہی ہمت ہار ہے

Rate it:
Views: 317
17 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets