مصطفی کی آمد تھی جشن تھا بپا ہر سو
عکس مصطفی میں تھا جلوہ گر خدا ہر سو
مشکبو فضائیں تھیں بے بہا عطائیں تھیں
خوشبوئیں لٹاتی تھی دہر میں ہوا ہر سو
حور و غلماں جن و انس ‘ خود خدا ملائک بھی
مدہتوں میں کھوئے تھے ان کی تھی ثنا ہر سو
آپ پر درودوں کی بارشوں کا موسم تھا
گونجتی تھی عالم میں ایک ہی صدا ہر سو
رحمت للعالمین جب جلیل آئے تو
رحمتوں کی دنیا میں چھا گئی گھٹا ہر سو