Add Poetry

دستار تار تار ہے کندھوں پہ شال ہے

Poet: Arib Hashmi By: Arib Hashmi, Kharian

دستار تار تار ہے کندھوں پہ شال ہے
نامِ حسین غم میرے رکھتا بحال ہے

آنکھوں کی چلمنوں پہ جو اشکوں کی جھڑی ہے
ڈوبا غمِ حسین میں سارا ہی سال ہے

سر کٹ کے نوکِ نیزہ پہ آیا حسین کا
اور اسماعیل کا نہ ہوا بھیگا بال ہے

کربل کی پیاس کا تجھے شاید پتہ نہیں
اک دن کے روزہ نے تجھے رکھا نڈھال ہے

آنسو میرے یوں دیکھ کے حیرت ہو کر رہے
مجھ کو تو لگتی یہ بھی یزیدوں کی چال ہے

دیتے رہو مثالیں مجھے حسن کی مگر
حسن و حسین کی نہیں کوئی مثال ہے

کہتے ہیں لوگ مجھ کو حسیں ہو گیا ہوں میں
یہ تو غمِ حسین کا مجھ پر جمال ہے

الفاظ مر رہے ہیں تو نام حسین لو
زندہ سخن کو اس طرح رکھنا کمال ہے

اٹھتے نہیں قدم میرے چلنے کے واسطے
گھرانہ نبی کا جب سے ہوا یرغمال ہے

آرب مجھے سہارا ملا اہلِ بیت کا
ورنہ تو زندگی مری مجھ کو وبال ہے

Rate it:
Views: 575
24 Jun, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets