Add Poetry

دستِ شب ، دل تک آ گیا اب کے

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

دستِ شب ، دل تک آ گیا اب کے
لو گیا آخری دیا اب کے

طاق در طاق رقص کرتی ہے
بھیس بدلے ہوئے ہوا اب کے

نگہت گل نے جی ملول کئے
مضمحل ہوگئی فضا اب کے

پا پریدہ ہیں لو گ منزل پر
سر بریدہ ہے حوصلہ اب کے

ہر نظر میں ہیں وحشتیں رقصاں
ہر قدم پر ہے کربلا اب کے

اب تو دھڑکن بھی اختتام پہ ہے
کیا کرے گی تیری وفا اب کے

صفِ ماتم پہ کیا سخن دانی ؟
جی جلاتی ہے واہ ! وا اب کے
 

Rate it:
Views: 292
16 Jul, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets