Add Poetry

دشمن کو مٹا دیں گے

Poet: By: MUHAMMAD BURHANUL HAQ JALALI, JHELUM

دشمن کو مٹا دیں گے دنیا کو بتا دیں گے
ناموس رسالت پر ہم سر کٹا دیں گے

مصطفیٰ (ص) کے شیدائی گھر لٹانے نکلے ہیں
مصطفیٰ (ص) کی عظمت پر سر کٹانے نکلے ہیں

باندھ کر کفن سر پر،ھاتھ میں علم لے کر
دشمن محمد (ص) کو مٹانے نکلے ہیں

ہم محافظ دین ہیں،پاسبان شریعت کے
آپ کی شریعت کو ہم بچانے نکلے ہیں

یہ بات عیاں ہے دنیا پر ہم پھول بھی ہیں تلوار بھی ہیں
یا بزم جہا ں میکائیں گے یا خون میں نہاکر دم لیں گے

سوچا ہے کفیل اب کچھ بھی ہو ہر حال میں اپنا حق لیں گے
عزت سے جئے تو جی لیں گے یا جام شہادت پی لیں گے

Rate it:
Views: 2206
15 Jul, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets