جو خوشی تمہارے قریب ہو وہ سدا تمہیں نصیب ہو
تجھے وہ خلوص ملے جو تیری زندگی پر محیط ہو
جو معیار تجھے پسند ہو جو تمہارے دل کی امنگ ہو
تیری زندگی جو طلب کرے تیرے ہمسفر کا وہ رنگ ہو
جو خیال دل میں اسیر ہو دعا میں بھی وہی تاثیر ہو
تیرے ہاتھ اٹھاتے ہی خدا کرے تیرے سامنے تعبیر ہو